سابق وزیرِاعظم میر ظفراللہ خان جمالی مسلم ن میں شامل

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے پاکستان مسلم لیگ نواز میں غیر مشروط شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا کہ’میں نے مسلم نواز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ مسلم نواز میں غیر مشروط طور پر شامل ہوئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ’ملک کے لیے کونسی شرط رکھنی پڑتی ہے۔‘

واضح رہے کہ میر ظفراللہ خان جمالی کا تعلق بلوچستان سے ہے اور وہ سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں پاکستان کے وزیرِ اعظم رہے ہیں۔