شانگلہ: بم دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت پانچ اہلکار ہلاک

پاکستان کے خیبر پختو نخوا کے ضلع شانگلہ میں پولیس حکام کے مطابق بم حملے میں ڈی ایس پی خان بہادر سمیت پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ پورن مخوزی روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ ریپوٹ کنٹرول بم دھماکہ تھا۔