پشاور: موٹر سائیکل بم دھماکہ، دو ہلاک

پشاور میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک لکڑی کے کارخانے کے باہر موٹر سائیکل بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ پشاور میں واقع امامیہ کالونی میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔