طالبان نے ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے امریکی ڈرون حملے میں تنظیم کے نائب امیر ولی الرحمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ولی الرحمان کی ہلاکت سے تنظیم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

بدھ کو پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ولی الرحمان امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔