قومی اسمبلی: نو منتخب ارکانِ اسمبلی نے حلف لے لیا

گیارہ مئی کے عام انتخابات کے بعد پاکستان کی قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔

قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے قومی اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

ملک کی 14 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس سنیچر کو پارلیمان ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد اراکین اسمبلی نے باری باری رجسٹر پر دستخط کیے۔