شام:’قصیر میں داخلے کی اجازت دی جائے‘

اقوامِ متحدہ اور عالمی ریڈ کراس نے شام کے شہر قصیر میں داخلے کی اجازت دیے جانے کی اپیلیں جاری کی ہیں۔

لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع قصیر میں دو ہفتے سے شام کی سرکاری فوج کا آپریشن جاری ہے۔

اس آپریشن کی وجہ سے وہاں کے ہزاروں رہائشیوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے فریقین سے علاقے میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لڑائی میں پھنسے شہریوں کو نکلنے کا موقع دیا جائے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ شامی حکومتی افواج اور باغی دونوں کو لڑائی میں شہری ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔