جنوبی افریقہ میں قذافی خاندان کے اثاثوں کی تحقیقات

جنوبی افریقہ کی وزارت خزانہ ان الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کی اربوں ڈالرز کے اثاثے جنوبی افریقہ میں ہیں۔

لیبیا کے حکام کا دعویٰ ہے کہ معمر قذافی اور ان کے اہلِ خانہ کے ہیرے، سونا اور نقد رقم جنوبی افریقہ میں رکھے گئے ہیں۔

معمر قذافی کی 2011 میں ہلاکت کے بعد سے لیبیا کی حکومت ان کے دنیا بھر میں اثاثوں کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جوہانسبرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق قذافی خاندان کے اثاثوں کی مالیت آٹھ ارب ڈالر ہے۔