گورنر بلوچستان ذوالفقار مگسی کا استعفیٰ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے گورنر نواب ذوالفقار مگسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر کی جانب سے استعفی ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف نے صوبے میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے گورنر کی تقرری کی بات کی ہے۔

نواز شریف نے اتوار کو بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے بننے والے اتحاد میں شامل جماعتوں کے اجلاس کے بعد اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں وزیراعلی نیشنل پارٹی جب کہ گورنر پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا ہو گا۔