نواز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربرہ میاں نواز شریف نے ملک کے چوبیسیوں وزیر اعظم کی حیتیث سے بدھ کو حلف اٹھا لیا۔

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں ہونے والی ایک تقریب میں ان سے حلف لیا۔

اس سے پہلے نواز شریف نے قومی اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب اراکینِ اسمبلی کے ذریعے کیا گیا۔

رائے شماری میں کامیابی کے لیے نواز شریف کو 172 ووٹ درکار تھے جبکہ انہیں ملنے والے ووٹوں کی تعداد 244 رہی جبکہ ان کے مدِمقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم امین فہیم کو 42 جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کو 31 ووٹ ملے۔

نواز شریف تقریباً 13 سال اور 8 ماہ تک پاکستان کے ایوانِ زیریں سے دور رہنے کے بعد تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم کے طور پر واپس آئے ہیں جو کہ ملک کی پارلیمانی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔