’ماؤ ماؤ شورش کے دوران تشدد کیا گیا‘

برطانوی وزیر خارجہ ولیئم ہیگ نے اعتراف کیا ہے کہ انیس سو پچاس کی دہائی میں کینیا میں ماؤ ماؤ شورش کے دوران ہزاروں افراد پر تشدد کیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ نے تشدد کے ان واقعات پر حکومت کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا اور ان افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔