’فواد احمد کو ایشز میں جگہ ملنی چاہیے‘

پاکستانی آف سپنر فواد احمد کو آسٹریلیا کے اے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اس طرح وہ آسٹریلیا کی جانب سے ایشز میں حصہ لینے کے اور قریب آ گئے ہیں۔

اکتیس سالہ فواد نے پاکستان سے اسلامی شدت پسندوں کی جانب سے خطرے کے باعث آسٹریلیا منتقل ہو گئے تھے۔ وہ وکٹوریہ کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔

احمد آسٹریلوی پاسپورٹ کے لیے اہل نہیں ہیں۔ لیکن اگلے ماہ سٹیزن شپ ایکٹ میں ترمیم کے بعد وہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی جانب سے کھیل سکیں گے۔

سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ فواد ایشز میں کھیلنے کے حقدار ہیں۔