منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقررکرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے ممتاز وکیل منیر اے ملک کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وکلاء تحریک کے ایک اہم رکن منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی ہے۔

پاکستان میں اٹارنی جنرل کا عہدہ عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

چیف جسٹس افتخار چودھری کو ’غیر فعال‘ بنائے جانے کے بعد چلے والی وکلاء کی تحریک میں اعتراز احسن اور منیر اے ملک نے انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا۔