شمالی وزیرستان: شوال میں ڈرون حملہ

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے نے ایک مکان پر تین میزائل داغے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے منگروٹی میں ایک مکان کو نشانہ بنایا۔

ڈرون نے مکان پر تین میزائل داغے۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا ڈرون حملہ ہے۔