’قصیر پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول‘

شام کے ریاستی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ مغربی شام کے علاقے قصیر میں باغیوں کا آخری مضبوط گڑھ پر شامی سکیورٹی فورسز نے قبضہ کر لیا ہے۔

ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لبنان کے حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ہمراہ باغیوں کے قصیر میں آخری مضبوط گڑھ پر قبضہ کیا۔

قصیر میں باغیوں کے آخری مضبوط گڑھ پر قبضے سے شامی فوج نے قصیر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔