بن غازی جھڑپوں کے بعد فوج کے سربراہ مستعفی

لیبیا کے شہر بن غازی میں ملیشیا اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں تیس ہلاکتوں کے بعد لیبیا کی فوج کے سربراہ مستعفی ہو گئے ہیں۔

لیبیا کی جنرل نیشنل کانگریس کے ذرائع کے مطابق نیشنل کانگریس نے ان کا استعفیٰٰ قبول کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کو بن غازی میں مظاہرین اور لیبیا شیلڈ بریگیڈ نامی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے نتیجے میں تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ معمر قذافی کے بعد سے نئی حکومت مسلح گروہوں پر قابو پانے کی کوشش میں ناکام رہی ہے۔