لندن: مسلم اکثریتی علاقوں میں چوبیس گھنٹے گشت کا اعلان

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی پولیس کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ لندن میں مسلمان اکثریتی علاقوں میں چند مقامات پر پولیس چوبیس گھنٹوں گشت کرے گی۔

پولیس کی جانب یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب لندن میں ایک اسلامی بورڈنگ سکول اور صومالی کلچرل سینٹر میں آگ لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے یہ واقعات وولچ میں ایک برطانوی فوجی کے قتل کے نتیجے میں ہوں۔

بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ لندن پولیس کے سربراہ کا یہ اعلان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ پولیس ان آگ کے واقعات اور موجودہ کشیدگی کو بڑی سنجیدگی سے لے رہی ہے۔