’ناموسِ رسالت کے قانون کا غلط استعمال روکیں‘

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پیر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ناموسِ رسالت کے قانون کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر زردای نے خطاب میں مزید کہا کہ دہشت گردی، عسکریت پسندی اور شدت پسندی ہماری قومی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

پاکستان کی تاریخ میں صدر زرداری پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے مسلسل چھٹی بار خطاب کرنے والے پہلے صدر بن گئے ہیں۔