کابل: بم حملے میں ’سپریم کورٹ ٹارگٹ‘

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حکام کے مطابق ایک طاقتور بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر ہونے والا بم دھماکہ خودکش حملہ تھا اور اس میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کابل میں امریکی سفارت خانے سے تقریباً دو سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب سپریم کورٹ میں کام کرنے والے افراد دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے میں تباہ ہونے والی کاریں اور بسیں دیکھی ہیں۔