ایورل ہینز سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات

وائٹ ہاؤس نے اپنی ایک قانونی مشیر ایورل ہینز کو امریکی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا ہے۔

ایورل ہینز پہلی خاتون ہوں گی جو سی آئی اے میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

اُنہوں نے ادارے کے نئے ڈائریکٹر جان برینن کے ساتھ اس سے پہلے بھی کام کیا ہے۔ ایورل سی آئی اے کے قانونی شعبے کی سربراہ ہوں گی جو ادارے کے حساس ترین معاملات کا جائزہ لیتی ہے۔