بن غازی: جھڑپوں میں چھ فوجی ہلاک

لیبیا کے شہر بن غازی میں خصوصی سکیورٹی فورسز اور مُسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم چھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل شہر میں خصوصی فورسز کے اڈے کے باہر گذشتہ شب سے لے کر سنیچر کی صبح تک بھاری ہتھیاروں اور دھماکوں کی آوازیں سُنی گئیں۔

حکومتی فورسز اور ملیشیا کے درمیان بن غازی پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے جدوجہد جاری ہے۔

لیبیا کی آرمی کے عبوری رہنما نے خونریزی کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے اسلامی شدت پسند تنظیم شیلڈ آف لیبیا اور ملیشیا مخالف مظاہرین کے درمیان ایک جھڑپ میں تیس افراد مارے گئے تھے۔