افغان حکومت نے ملک کا سیکورٹی نظام سنبھال لیا

نیٹو نے باضابطہ طور پر افغانستان میں سیکورٹی اور جنگی آپریشنز کی قیادت افغان حکومت کے حوالے کر دی ہے۔

ملک میں جنگی آپریشنز کی نیٹو سے افغان حکام کو منتقلی ملک سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کا اہم مرحلہ ہے۔

ساڑھے تین لاکھ افراد پر مشتمل افغان فوج کو نیٹو نے سنہ دو ہزار گیارہ سے مرحلہ وار ذمہ داریاں سونپنا شروع کر دیں تھیں۔

اس سلسلے میں منعقد تقریب سے تھوڑی دیر پہلے ہی دارالحکومت کابل کے مغربی حصے میں ایک دھماکے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں۔