صدر اوباما جرمنی کے دورے پر، برلن میں خطاب کریں گے

امریکی صدر جرمنی کے شہر برلن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے دورے کا آغاز شہر کے معروف بریڈنبرگ گیٹ پر خطاب سے کریں گے۔

اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صدر اوباما اپنے اس خطاب میں امریکہ اور روس کے جوہری ہتھیاروں میں ممکنہ کمی کرنے کی بات کریں گے۔

اس سے پہلے صدر اوباما نے سنہ دو ہزار آٹھ میں برلن کے عوام سے بطور صدارتی امیدوار خطاب کیا تھا جب تقریباً دو لاکھ افراد اُن کی تقریر سنے کے لیے آئے تھے۔

اس دورے پر وہ جرمن چانسلر اینگلہ مرکل سے ملاقات بھی کریں گے۔

اس دورے سے قبل ابھی حال ہی میں دنیا کے آٹھ طاقتور ممالک جی ایٹ کے سربراہی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ شام کے بحران پر جنیوا میں ہونے والی کانفرنس کا انعقاد جلد سے جلد ہونا چاہیے۔