عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں اجلاس میں عمران خان نے راولپنڈی کی نشت این اے 56 سے حلف لیا۔

انھوں نے پشاور کی سیٹ این اے 1 اور میانوالی کی سیٹ این اے 71 چھوڑ دیں ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان اپنی انتخابی مہم کے دوران سٹیج سے گر کر زخمی ہوگئے تھے اور بوجہ علاج وہ قومی اسمبلی میں پہلے اجلاس میں شرکت نہیں کر پائے تھے۔