افغانستان: امریکہ کے ساتھ سیکورٹی مذاکرات معطل

افغانستان نے کابل میں امریکہ کے ساتھ سیکورٹی کے معاملے پر معاہدے کے سلسلے میں جاری دو طرفہ مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔

افغان حکومت نے ان کی وجہ مذاکرات میں ابہام بتائی ہے۔

صدر حامد کرزئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان امن مذاکرات کے حوالے سے امریکی حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے۔