بونیر: جھڑپ میں دو دہشتگرد، ایک پولیس اہلکار ہلاک

ضلع بونیر کے علاقے امبیلا میں پولیس حکام کے مطابق پولیس اور دہشت گردوں میں رات گئے سے شروع ہونے والی جھڑپ اب سے ختم ہو چکی ہے۔

جھڑپ میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر عامر ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

تھانہ ناوگئی کے ایڈشنل محرر اسلام نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس کو تھانہ ناوگئی کی حدود میں واقعے قصبے سپلم تنگے میں کچھ دہشتگردوں کی آمد کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس نے اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کی۔

ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کا تعلق بونیر کے علاقے ڈھیری سے بتایا جا رہا ہے جبکہ دوسرے دہشتگرد کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔