برلسکونی کو سات سال قید کی سزا

اٹلی کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو کم عمر طوائف کے ساتھی جنسی فعل کرنے کے جرم میں سات برس کی سزا سنائی ہے۔

سلویو برلسکونی پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک سترہ سالہ خاتون سے جنسی تعلق قائم کیا۔

عدالت نے سلویو برلسکونی کو کسی بھی سرکاری عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔

برلسکونی سے متعلق عدالتی فیصلہ اس وقت تک عمل نہیں ہوگا جب تک ان کی اپیل کا فیصلہ نہیں ہو جاتا۔