’خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن فرید خان کا قاتل گرفتار‘

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو اہم عہدیداروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں صوبہ خیبر پختون خوا اسمبلی کے نومنتخب رکن فرید خان کا قاتل بھی شامل ہے۔

اسلام آباد پولیس کے تفتیشی شعبے کے سربراہ مستنصر فیروز نے بی بی سی کو بتایا کہ ان افراد کو اسلام آباد کے نواحی علاقے ترنول سے منگل کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس کے تفتیشی شعبے کے سربراہ مستنصر فیروز نے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد میں شامل آصف اللہ نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اُنھیں فرید خان کو مارنے سے متعلق ہدایات ہنگو میں مقامی کالعدم عسکری تنظیم کے کمانڈر نبی ملا حفنی نے دی تھی جن کے فرید خان کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔