مشرف پر غداری کا مقدمہ: عدالت میں جواب جمع کرا دیا

وفاقی حکومت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے سیکرٹری داخلہ کو اس مقدمے کے اندارج کے لیے شکایت کندہ کے طور پر کام کرنے کی ہدایت ہے۔

سابق فوجی صدر کے خلاف مقدمہ تین نومبر سنہ دو ہزار کو کیے جانے والے اقدامات پر درج کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جو آئین کی پامالی سے متعلق شواہد اکھٹے کرنے کے لیے کام کرے گی اس تحقیقاتی ٹیم میں اچھی شہرت کے حامل افسران شامل ہوں گے۔