وزیر اعظم اور صدر کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے جمعرات کے روز ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ریڈیو پاکستان کی مطابق دونوں رہنماؤں نے وفاقی کابینہ میں ممکنہ توسیع سمیت کئی اہم قومی امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے سیاسی، اقتصادی اور امن و امان کی صورتحال کے علاوہ قومی سلامتی کے معاملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔