پنجاب کے سابق ایڈوکیٹ جنرل کی گاڑی پر ’حملہ‘

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق نامعلوم حملہ آواروں نے سابق ایڈوکیٹ جنرل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

حملہ آواروں کی فائرنگ کے جواب میں سابق ایڈوکیٹ جنرل اشتر اوصاف کے محفاظوں نے بھی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

نامعلوم حملہ آواروں کے حملے میں اشتر اوصاف کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ سابق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اشتر اوصاف اس حملے میں محفوظ رہے۔