’میرا بیٹا الزامات کا سامنا کرنے امریکہ واپس آئے گا‘

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے والد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا جاسوسی کے فردِ جرم کا سامنا کرنے امریکہ ضرور آئے گا۔

ایک امریکی ٹی وی سٹیشن کو انٹرویو میں لون سنوڈن نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ان کا بیٹا رضا کارارنہ طور پر امریکہ واپس آئیں گے اگر ان سے یہ وعدہ کیا جائے گا مقدمے سے قبل ان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

لون سنوڈن نے کہا کہ ان کو تشویش ہے کہ ان کے بیٹے کو کچھ لوگ استعمال کر رہے ہیں بشمول وکی لیکس کے۔

یاد رہے کہ تیس سالہ ایڈورڈ سنورڈن امریکی ریاست کیلیفورنیا کے رہنے والے تھے۔وہ امریکہ کے جاسوسی کے خفیہ پروگرام کی معلومات ذرائع ابلاغ کو بتانے پرامریکی حکومت کو مطلوب ہیں۔