پشاور: بڈھ بیر میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختوانخوا کے دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پشاور سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دھماکہ بڈھ بیٹر کے تھانے کے قریب اُس وقت ہوا جب قانون نافذ کرنے والے ادارے کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور علاقے کی تلاشی جاری ہے۔