مصر:’محمد البرادعي ملک کے نئے وزیراعظم‘

بی بی سی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصر کے رہنما محمد البرادعي کو ملک کا عبوری وزیراعظم مقرر کیا جا رہا ہے۔

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے مینا نیوز کے مطابق محمد البرادعي ملک کے عبوری صدر عدلی محمود منصور سے ملاقات کر رہے ہیں۔

عدلی منصور کو تین دن پہلے فوج کی جانب سے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر مرسی کو برطرف کر کے ملک کا عبوری صدر مقرر کیا تھا۔

محمد البرادعي جوہری توانائی کے عالمی ادارے کے سابق سربراہ ہیں اور مصر میں روشن خیال اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد کے سربراہ ہیں۔

مصر میں صدر مرسی کی برطرفی کے بعد ان کے حامیوں کے مظاہرے پرشدد نگ اختیار کرتے جا رہے ہیں اور اب تک تشدد کے مختلف واقعات میں تیس کے قریب افراد ہلاک اور ایک ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

.