مالی: فوج ایک بار پھر کڈال میں داخل

افریقی ملک مالی کی فوج صدارتی انتخاب سے قبل امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے منصوبے کے تحت ایک بار پھر باغیوں کے زیر تسلط علاقے کڈال میں داخل ہو گئی ہے۔

ٹیوارگ باغیوں نے کڈال پر قبضہ فرانسیسی فوج کے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف فروری میں کیے گئے حملے کے بعد کیا تھا۔

اس فوجی آپریشن میں اسلامی شدت پسندوں کو علاقے سے باہر دھکیل دیا گیا تھا لیکن باغیوں نے فوجی دستوں کو امن معاہدے کے تحت شمالی قصبے میں داخلے کی اجازت دی دی تھی۔

کڈال پر باغیوں کا قبضہ مالی میں اٹھائیس جولائی کو ہونے والے صدارتی انتخاب کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔