فرانسیسی حکام کی جاسوسی کے الزامات کی تردید

فرانس میں حکام نے اپنے شہریوں کی بڑے پیمانے پر جاسوسی کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

وزیر اعظم یاں مارک آئےرال کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ فرانسیسی روزنامے لامونڈ کے دعوے درست نہیں ہیں۔

روزنامے لامونڈ نے خبر دی تھی کہ بڑے پیمانے پر کمپیوٹر اور فون کا ڈیٹا فرانس کی جـاسوس ایجنسی ڈی جی ایس سی کے دفاتر میں موجود سپر کمپیوٹروں پر سٹور کیا جا رہا ہے۔

روزنامے کے مطابق جاسوسی کا یہ پروگرام قانون کے دائرہ کار سے باہر کام کر رہا ہے اور تمام ملکی ایجنسیاں کو اس ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔