سان فرانسسکو ہوائی اڈے پر بوئنگ تباہ

جنوبی کوریا کی ایئر لائن آسیانہ کا ایک بوئنگ 777 طیارہ سان فرانسسکو کے ہوائی اڈے پر تباہ ہو گیا ہے۔

طیارہ میں تین سو افراد کی گنجائش ہے لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ طیارے میں کتنے مسافر تھے۔ ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شائع ہونے والی تصاویر میں لوگوں کو طیارے سےگودتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔