مری: طالبات کی بس الٹ گئی

پاکستان کے پر فضا مقام نیو مری میں چار ہان کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ایک سکول وین کے الٹنے سے 15 طالبات زخمی ہو گئیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ پیر کی صبح اس وقت پیش آیا جب طالبات کی بس نیو مری جاتے ہوئے چار ہان کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔

زخمی طالبات کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔