پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

پاکستان فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس کی میانوالی ائیر بیس سے اڑنے والے ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

طیارہ تربیتی پرواز کے دوران عیسی خیل کے مقام پر گرا ہے۔ تاہم حادثے میں جہاز کا پائلٹ محفوظ رہا ہے۔

پاکستان فضائیہ کے ہیڈکوارٹر نے حادثے کی وجوہات جاننے کے کیے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو اپنی رپورٹ جلد پیش کرے گا۔