صدر مرسی کے خلاف تحقیقات کا آغاز

مصری پبلک پراسیکیوٹر کا دفتر فوجی بغاوت میں برطرف کیے جانے والے صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلیمن کے بعض اراکین کے خلاف شکایات کی تحقیقات کر رہا ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسے جاسوسی، مظاہرین کو ہلاک کرنے پر اکسانے، فوجی بیرکوں پر حملہ کرنے اور ملکی معیشت کو نقصان پہچانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ شکایات کس نے دائر کی ہیں۔