دارفر میں امن فوج پر حملہ، 7 ہلاک

افریقی ملک سوڈان کے علاقے دارفر میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے قافلے پر حملے میں سات فوجی ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے ہیں۔

امن مشن کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ نیالا کے شمال میں مناوشی میں واقع فوجی اڈے کے قریب گشت کے دوران ہوا۔

ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ حملہ آور کون تھے اور نہ ہی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت یا قومیتیں ظاہر کی گئی ہیں تاہم جس علاقے میں حملہ ہوا وہاں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے فوجی گشت کرتے ہیں۔

حملے کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

.