پاکستان:پہلے نجی ہائیڈرو پاور منصوبے کا افتتاح

پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف نے نیو بونگ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔

ملک میں بجلی پیدا کرنے والا یہ پہلا نجی ہائیڈروپاور منصوبہ ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس منصوبے سے 84 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔

یہ منصوبہ 40 ماہ کی قلیل مدت میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوا۔

یہ منصوبہ دریائے جہلم پر منگلہ ڈیم سے 7 کلومیٹر کے فاصلے پر لگایا گیا ہے۔

منصوبہ بناؤ، چلاؤ اور منتقل کرنے کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔

پاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے بجلی کی کمی کا بحران جاری ہے اور اس کے خلاف متعدد بار احتجاجی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

موجودہ حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے اقتدار میں آنے سے پہلے بجلی کے بحران پر قابو پانے کے متعدد وعدے کیے تھے۔