کشمیر: بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے 4 ہلاک

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع رام بن کے علاقے گُول میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بدھ کی رات نماز تراویح کے دوران بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورسز یا بی ایس ایف کے اہلکاروں نے مسجد کے امام کا زدوکوب کیا اور بعد میں اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امام کی ہلاکت کے خلاف جمعرات کی صبح جب عوامی ردعمل ہوا تو فورسز اہلکاروں نے جلوس پر فائرنگ کی جس میں چار افراد ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے۔

اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی امام نے جب بی ایس ایف اہلکاروں کو مسجد میں داخل ہونے سے منع کیا تو اس کا زدوکوب کیا گیا اور بعد اس سے گولی مار دی گئی ۔

عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی صبح امام اور مسجد کی بے حرمتی کے خلاف مقامی لوگوں نے جلوس نکالا اور مظاہرے کئے۔