چین میں طاقت ور زلزلہ: کم از کم 11 افراد ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ایک طاقت ور زلزلہ آیا ہے جس سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور کم از کم 81 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ڈنگشی شہر کے قریب آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.98 تھی، لیکن زلزلے کا مرکز سطحِ زمین سے خاصا قریب، یعنی 9.8 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔