توانائی پالیسی پر سی سی آئی کا اجلاس

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک کے مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس منگل کو طلب کیا ہے جس میں ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے اور توانائی پالیسی بنانے پر غور ہوگا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق ملک کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف مشترکہ مفادات کونسلی یا سی سی آئی کے اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرا علیٰ اور کونسل کے دیگر ارکان کی شرکت متوقع ہے۔