لائن آف کنٹرول پر ایک پاکستانی فوجی ہلاک

اطلاعات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحد پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پاکستان فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان فوج کے شعبہِ اطلاعاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر نیزاپور سیکٹر میں فائرنگ کے اس واقعے میں سپاہی عاصم اقبال ہلاک ہوئے ہیں جبکہ نائک محمد خان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

سپاہی عاصم اقبال کا تعلق ضلع راولپنڈی کے گاؤں چھاوڑیاں سے تھا۔