فیصل آباد، زہریلی شراب پینے سے18 ہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں زہریلی شراب پینے سے اٹھارہ افراد ہلاک اور درجنوں بیمار ہوگئے ہیں۔

زہریلی شراب سے ہلاک اور بیمار ہونے والوں کی اکثریت مزدور پیشہ افراد کی ہے۔

زہریلی شراب سےمتاثرہ افراد میں عیسائی اور مسلمان دونوں شامل ہیں۔

پاکستان میں شراب پر پابندی ہے اور صرف غیر مسلمان شہریوں کو شراب خریدنے کی اجازت ہے۔

اطلاعات کے مطابق زہریلی شراب پینے کے دو مختلف واقعات پیش آئے۔