مشترکہ مفادات کونسل میں قومی توانائی پالیسی منظور

پاکستان کے وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی زیرِصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے توانائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بدھ کو ہونے والے اس اجلاس میں چاروں صوبے کے وزراء اعلیٰ اور کونسل کے دوسرے ارکان نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے گذشتہ اجلاس میں صوبائی وزراء اعلیٰ نے توانائی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے مہلت مانگی تھی۔

پاکستان کی سرکاری ٹی وی کے مطابق مشترکہ مفادا کونسل کا نواز شریف کی دورِ حکومت میں یہ دوسرا اور مجموعی طور پر چوبیسواں اجلاس ہے۔