مصر: ’دھرنوں کو ختم کرایا جائے‘

مصر کی کابینہ نے ٹی وی پر جاری کیے گئے ایک بیان میں پولیس کو حکم دیا ہے کہ قاہرہ میں اخوام المسلمین کے حمایتیوں کی جانب سے دھرنوں کو ختم کرایا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔‘

واضح رہے کہ صدر محمد مرسی کو تین جولائی کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی جماعت اخوان المسلمین نے قاہرہ میں دھرنوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے۔