سنوڈن ماسکو کے ہوائی اڈے سے نکل گئے

امریکہ کے خفیہ راز افشاء کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے روس کے دارالحکومت ماسکو کا ہوائی اڈا چھوڑ دیا جہاں وہ جون سے رہائش پذیر تھے۔

یہ بات امریکی حفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے وکیل نے بی بی سی کو بتائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنوڈن کو روسی سرزمین میں داخلے کے لیے ضروری کاغذات دے دیے گئے ہیں۔

روس اس وقت سنوڈن کی جانب سے پناہ کی درخواست پر غور کر رہا ہے۔