یوروگوائے میں چرس کی فروخت کا بل منظور

لاطینی امریکہ کے ملک یوروگوائے کی کانگریس کے ایوان زیریں نے چرس کی فروخت اور استعمال کی قانونی اجازت دینے کے حق میں بل منظور کیا ہے۔

اگر یہ بل ایوان بالا یعنی سینٹ سے بھی منظور ہوجاتا ہے تو یوروگوائے دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا جہاں بھنگ اگانے اور چرس بیچنے اور استعمال کرنے کی قانونی اجازت ہوگی۔

یوروگوائے کے صدر خوسے مُوخیکا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے منشیات فروش کمزور ہوں گے مگر مخالفین کا الزام ہے کہ وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔